اسلام آباد: اسرائیلی وزارت خارجہ نے پاکستان پرچڑھائی کردی:وزیراعظم عمران خان کواپنی رسوائی کاذمہ قراردے دیا ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون پوشیز نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا چیمپئن پاکستان عملی طور پر خود ایک شیشے کے محل میں رہتا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون پوشیز نے پاکستانی وزارت خارجہ کے سرکاری ٹویٹ کو ری شیر کیا جس میں لکھا تھا کہ آج مقبوضہ فلسطینی علاقے بشمول مشرقی یروشلم میں انسانی حقوق کی خوفناک صورتحال پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کا خصوصی اجلاس ہوگا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون پوشیز نے اپنے اس سے قبل وزارت خارجہ کے اہم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پرچڑھائی کرتے ہوئے اسے اسرائیلیوں کا دشمن قراردیا اوریہ بھی کہا کہ عمران خان ایک خطرناک شخص ہے

 

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ انسانی حقوق کا چیمپئن پاکستان جو عملی طور پر شیشے کے محل میں رہتا ہے،مشرق وسطی کی واحد جمہوریت (اسرائیل ) کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی سیشن میں تبلیغ کر رہا ہے، یہ منافقت کہ بدترین مثال ہے۔

۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے غزہ جنگ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق عالمی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی قرارداد کو منظور کیا گیا ہے۔

Shares: