یونین آف جرنلسٹ کا صحافی پر تشدد کے خلاف احتجاج اور تنقید

0
32

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پرایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر شہر اقتدار میں سینئر صحافی اسد علی طور پر حملے کیخلاف صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل شاہد چوہدری اور AUJ کے جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے کی اس موقع پر صحافی رہنمائوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پروٹیکشن بل پیش کیا جاتا ہے دوسری طرف آئے روز صحافیوں پرتشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں

لیکن بدقسمتی سے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہے جو حکومت اور پولیس کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے شاہد چوہدری راجہ محمد ہارون عاطف قیوم ودیگر صحافیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا اسد علی طور پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قلم اور کیمرے کے مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے اور کہا کہ اگر قیادت نے اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا بھوک ہڑتال کی کال دی تو ہزارہ بھر سے صحافی شرکت کریں گے

Leave a reply