یتیم خانہ میں بھی خوشی کی لہردوڈ آئی

ایبٹ آباد یتیم خانہ میںWeversty آرگنائزیشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایبٹ آباد کے یتیم خانہ میں دکھی اور بے سہارا بچوں کے لیے Weversty آرگنائزیشن کی جانب سے کمپیوٹرز کا عطیہ دیا گیا دوران تقریب یتیم خانہ کے صدر ساجد اعوان نے اپنے خطاب میں کہا میں سب سے پہلے اپنے آئے ہوے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یتیم بچوں کے لیے اپنا قیمتی وقت نکالا۔ 

ادارہ ( یتیم خانہ کا مختصر تعارف، مقاصد اور کاوشیں)۔۔۔۔۔۔جیسا کہ میں اور آپ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ہمارے تمام مساہل مثلاً (غربت، افلاس، بےروزگاری، لا قانونیت،  بےراہروی )کا واحد حل تعلیم کا حصول ہے۔ وہ تعلیم جو ایک عام آدمی کو نہ صرف ایک اچھا شہری بنانے میں مدد دے بلکہ اسے معاشرے میں ایک اچھے مقام و منصب کے ساتھ ساتھ ایک اچھا اور باعزت روزگار بھی فراہم کرے۔

weversity.org انہی نیک مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ فاؤنڈیشن بلا امتیاز رنگ ونسل ،جنس ومذہب خدمت انسانیت کے لیے کوشاں ہے اور WeVersity.org ویلفیئر آرگنائزیشن امداد باہمی کے تصور کے تحت معاشرے کے خوشحال طبقے کے ساتھ ملکر متاثرہ و بدحالی میں مبتلا طبقے کے افراد میں  تعاون اخوت عزت واحترام اور انہیں خوشحال زندگی گزارنے کے لیے اعانت فراہم کرتی ہے ۔

میں آے ہوے معزز مہمانوں کا ایک دفاعہ پھر تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے ادارہ یتیم خانہ ایبٹ آباد  کا دورہ کیا اور یتیم خانہ کے بچوں کے مساہل سے آگاہ ہوے اور ہم میڈیا کا  بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت سے کمیونٹی کی خدمت کی ہے جو قابل ستائش ہے۔

مہمان خصوصی چیئر مین ڈسٹرک زکواۃ کمٹی ایبٹ آباد کے طارق محمد نے اپنےخطاب میں کہاہمیشہ وہی قومیں دنیا میں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں اور اپنے مسائل کا حل اپنے وسائل سے  کرتی ہیں اور دکھی و بے سہارا لوگوں کی امداد کرکے معاشرے میں تبدیلی لاتے ہیں۔

پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے اور ھزارہ ڈویژن کی عوام اس قوم کا وہ حصہ ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے ہمیشہ سر شار رہا ہے اور تقریب کے دوران کامیاب جوان پروگرام کے کورسز تکمیل کی بچوں میں اسناد دی گئی راجہ علیم گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ WeVersity.org  ویلفیئر آرگنائزیشن کی کوششوں کی تعریف کی اور عہد کیا کہ ہم نے پاکستان اور پاکستان کی غریب عوام کی خدمت کو اپنا منشور بنانا ہے جس پر تمام ایگزیکٹو ممبران نے اعلیٰ قیادت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

آخر میں پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کی خوشحالی، ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض سہراب گل نے سرانجام دئیے۔

Comments are closed.