تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جعلی معاشی ترقی کے گن گانا اور بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، 21 فیصد سے زائدشرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح غربت 40 فیصد تک ہونے کا اندازہ تشویشناک صورتحال کا اشارہ ہے، تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل سے ناواقف عمران خان نے اقتدار تو ہتھیا لیا، لیکن انہیں اب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔