دربار سے لاپتہ ہونے والی بچی کا قاتل سگا باپ: کیوں قتل کیا؟ سن کرلوگوں نے کانوں میں انگلیاں ڈال لیں‌

0
37

فیصل آباد:دربار سے لاپتہ ہونے والی بچی کا قاتل سگا باپ: کیوں قتل کیا؟ سن کرلوگوں نے کانوں میں انگلیاں ڈال لیں‌،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ایک نواحی علاقے ساندل بار میں نہر سے مردہ حالت میں ملنے والی تین سالہ بچی کشف سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ معصوم بچی کو باپ نے خود نہر میں پھینک دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نواحی علاقے میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والی 3 سالہ بچی کا قاتل باپ نکلا، تھانہ ساندل بار پولیس نے ملزم آصف جاوید کوگرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بچی کے والد آصف جاوید نے بتایا تھا کہ وہ بیٹی کے ہمراہ دربار گیا تھا، اس نے بیٹی کشف کو موٹر سائیکل کے پاس چھوڑا اور نیاز کے چاول لینے چلا گیا، لیکن واپسی پر بچی غائب تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی تلاش جاری تھی کہ اس کی لاش گوجرہ کے علاقے میں نہر سے مل گئی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی تھی، اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کیں۔

آخر کار، پولیس نے معلوم کر لیا کہ بچی کا قتل والد نے خود ہی کیا، اس نے سفاکی کے ساتھ بیٹی کو نہر میں پھینکا، پولیس تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ کشف ساری رات روتی رہتی تھی، اور سونے نہیں دیتی تھی، اس لیے اسے نہر میں پھینک دیا۔

Leave a reply