ماحولیات کے عالمی دن پر چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا بیان

0
40

ماحولیات کے عالمی دن پر چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا بیان.

بیان میں مصطفیٰ کمال کہتے ہیں ماحولیاتی تغیرات کے سبب سب سے زیادہ خطرات میں گھرے 8 ممالک میں شامل پاکستان کے نااہل و کرپٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے غلط فیصلوں کے باعث باغات کا شہر لاہور درختوں سے خالی ہو کر ’سموگ ٹریپ‘ کراچی ’ہیٹ ٹریپ‘ اور اسلام آباد ’پلوشن ٹریپ‘ میں تبدیل کردیا ہے۔

بلین ٹری سونامی جیسا اہم منصوبہ بھی کرپشن کی نظر کردیا گیا۔نیب کے مطابق بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی۔

سندھ کی تعصب زدہ حکومت نے پہلے سندھ کو ریگستان بنایا اور اب کراچی کو صحرا میں تبدیل کررہی ہے۔

کراچی میں آخری بار درخت اور باغات میرے دور نظامت میں لگائے گئے۔

ہمارے جانے کے بعد ٹمبر مافیا، بل بورڈ مافیا، نالائق اور کرپٹ صوبائی اور بلدیاتی حکومت کے گٹھ جوڑ نے اربوں روپے کمانے کے لیے منفی پروپیگنڈا کرکہ عوامی مفاد میں لگائے گئے ہزاروں درختوں کو کاٹ کر اپنی جیبیں گرم کیں۔

ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر غریب طبقہ ہے جس کے لیے ماحولیاتی تبدیلی بقاء کا مسئلہ ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف سب سے موثر جنگ موثر بلدیاتی حکومتوں کے ذریعے لڑی جا سکتی ہے،

اختیارات اور وسائل پر قابض حکمرانوں کو اختیارات اور وسائل کو نچلی ترین سطح پر منتقل کرکہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہونا ہوگا۔

ہنگامی بنیادوں پر وسیع پیمانے پر شجر کاری، ساحلی پٹی کو محفوظ کرنے کے لیے مینگروز کا یقینی تحفظ، جنگلات کے کاٹنے پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے.

Leave a reply