سابق صدر آصف زرداری نے سابق وفاقی وزیر حاجی ظفر علی لغاری کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی ظفر علی لغاری پارٹی کے نظریاتی اور ثابت قدم ساتھی تھے ، حاجی ظفر علی لغاری کی پارٹی قیادت سے وفاداری ناقابل فراموش ہے ۔ دادو ضلع دادو کے عوام اور پارٹی کارکن حاجی ظفر لغاری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
آصف زرداری نے ایم این اے عرفان ظفر اور عمران ظفر سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت سوگواران ایم این اے عرفان لغاری، عمران لغاری , قمبر لغاری اور لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
آصف زرداری نے حاجی ظفر علی لغاری کیلیئے مغفرت اور بلند درجات کیلئے بھی دعا کی ۔

آصف علی زرداری کا سابق وفاقی وزیر حاجی ظفر علی لغاری کے انتقال پر اظہار افسوس
Shares: