سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق نے اپنے خلاف چلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کر دی.

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خلاف میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کی تردید اور وضاحت کر دی کہ نہ ہی میرے گھر کوئی سی ٹی ڈی سے آیا اور نہ میں گھر سے کہیں گیا۔

عارضی طور پر کسی ہوٹل میں رہائش اختیار نہیں کی گھر ہی پر ہوں۔میرے گھر کوئی نوٹس لے کر نہیں آیا اور اگر کوئی آئے گا تو چائے کی پیالی کے ساتھ ملاقات کرونگا۔میرے لئے میڈیا پر چلنے والے تمام باتیں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں.

واضع رہے کہ اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈے نہ ہی میرے حوصلے پست کر سکتے ہیں نہ ہی میری جدوجہد ختم ہو سکتی ہے۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد میرے ساتھ شہری سندھ کے حقوق کی بازیابی کی جدوجہد میں شامل ہے اور اب کسی صورت اس سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔

Shares: