ہم عمران خان کوووٹ کیوں دیں گی؟بیوہ بہنوں نےحیران کن وجہ بتاکراگلے5سالوں کی خوشخبری بھی سنادی

0
40

راولپنڈی:ہم عمران خان کوووٹ کیوں دیں گی؟بیوہ بہنوں نےحیران کن وجہ بتاکراگلے5سالوں کی خوشخبری بھی سنادی،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کی دو بیوہ بہنوں نے قوم کویہ پیغام دے کرحیران کردیا کہ جوانصاف انہیں پچھلے 22 سالوں میں عدالتوں ، پنچایتوں اور جھگروں سے نہ مل سکا وہ پاکستان سٹیزن پورٹل پرچند دنوں میں مل گیا ،

تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 بیوہ بہنوں تنظیم اختر اور تنویر سہراب نے اپنی وراثتی زمین پر قبضے اور وراثت کی تقسیم کے معاملہ کے حوالہ سے پاکستان سٹیزن پورٹل پرشکایت کی ، جس پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا۔

پاکستان سٹیزن پورٹل پر کی گئی شکایت میں دونوں بیوہ بہنوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بنا موقف جانے ان کی شکایت کو خارج کیا لہذا ہماری دادرسی کی جائے ، اس پر وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو اس حوالے سے فوری انکوائری کی ہدایت کی ، جس کے نتیجے میں 2 بیوہ بہنوں تنظیم اختر اور تنویر سہراب کو 22 سال بعد وراثتی جائیداد کا حق مل گیا۔

دونوں بیوہ بہنوں تنظیم اختر اور تنویر سہراب نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن ہمارے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے جب 22 سال کی جدوجہد کے بعد ہمیں ہمارا وراثتی حق ملا ہے، اس پر ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں اور ان کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کواگلے پانچ سالوں میں ملک کی خدمت کرنے کا موقع دے

Leave a reply