کپتان وزیراعظم پاکستان سے100فیصدمتفق ہوں کہ ماحول کوبچانےکامطلب انسان اورحیات کوبچاناہے: شہباز شریف

0
72

لاہور:میں اپنے کپتان وزیراعظم پاکستان سے100 فیصد متفق ہوں کہ ماحول کو بچانے کا مطلب انسان اور حیات کو بچانا ہے: اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحول کو بچانے کا مطلب انسان اور حیات کو بچانا ہے۔

قائدحزب اختلاف شہبازشریف کا ماحولیات کے عالمی دن پر پیغام پر کہنا تھا کہ ماحول کو بچانے کا مطلب آج بنی نوع انسان اور حیات کو بچانا ہے، آج پوری انسانیت کو ماحول کی بہتری اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شجر کاری، زمین کی بہتری اور ایکوسسٹم کی بحالی سے ہی انسان کی زندگی میں معیاری بہتری آسکتی ہے، درختوں کی کٹائی، جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا میں بھوک ، امراض پیدا اور معیار زندگی متاثر کر رہی ہیں۔

شہبازشریف نے عین اس وقت عمران خان کے اس موقف کی کھل کرحمایت کی جب اسلام آباد میں ماحولیات کی عالمی کانفرنس ہورہی ہے جس وزیراعظم عمران خان ، چینی صدر اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دنیا بھر کی اہم شخصیات نے خطاب کیا

Leave a reply