ماحول کے عالمی دن کو منانے کیلئے میزبانی پاکستان لئے باعث فخر ہے، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی

0
47

اسلام آباد: ماحول کے عالمی دن کو منانے کیلئے میزبانی پاکستان لئے باعث فخر ہے،اطلاعات کے مطابق اس سال ماحول کے عالمی دن کو منانے کیلئے میزبانی پاکستان کو ملی ہے جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اس سال میزبانی پاکستان کو ملنا ، موحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے،

صادق سنجرانی نے کہا کہ “بلین ٹری “ جیسے منصوبے اور ایس ڈی جیز کے مطابق غیر معمولی رقبے پر درختوں کو لگانا یہ موجودہ حکومت کے ایسے اقدامات ہیں جس کی دنیا معترف ہے، اس سال اس دن کو منانے کیلئے “ماحولیاتی نظام کی بحالی”کے موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے

چئیرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ بدقسمی سے پاکستان ان ممالک میں سے ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے، بحیثیت قوم ہر پاکستانی کو گلوبل وارمنگ کے خطرات سے بچنے اور ماحول کی بہتری کیلئےاس کوشش میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے،

ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کے خطرات سے نمٹنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کررہاہے، انسانی افعال بشمول جنگلات کی کٹائی، جنگلی حیات کی آماجگاہوں کا خاتمہ اور تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلییوں نے فطری نظام کو شدید متاثر کیا ہے،

صادق سنجرانی کہتے ہیں کہ پاکستان بحیثیت قوم ماحول کی اہمیت اجاگر کرنے اور بالخصوص آنے والے ماحول سے آگہی کے فروغ کے لئے سرگرم ہے

ان کا کہنا تھا کہ اس اہم دن کے موقع پر آئیے ہم سب ماحول کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کے عزم کی تجدید کریں،روز مرہ زندگی میں ہمارا رویہ ماحول کے تحفظ، سلامتی اور پائیداری کے سنہری اصولوں کے عین مطابق ہونا چاہیے، بہترین اور محفوظ مستقبل کیلئے ہمیں ماحول دوست رویے اپنانے پڑیں گے،

Leave a reply