ملتان :2 کروڑتاوان نہ دینے پراکلوتا مغوی بچہ قتل،ملزمان بچےکی لاش چوک میں پھینک کرفرار،ایک گرفتاراوروہ بھی کون؟اطلاعات کے مطابق ملتان کے علاقے رحمت کالونی میں تاوان نہ دینے پر 13 سالہ مغوی بچے طیب رحمان کو قتل کردیا گیا، اغوا کاروں نے بچے کے اہلخانہ سے دو کروڑ تاوان طلب کیا تھا-
ملتان پولیس کے مطابق اغوا کار بچے کی لاش ناگ شاہ چوک پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
سی پی او کا کہنا تھا کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق مقتول بچے کے والد نعیم انصاری کپڑے کے تاجر ہیں، طیب خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا۔
آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ بچے کے والد نے بروقت مقدمہ بھی درج نہیں کروایا تھا، جس وجہ سے پولیس فوری طور پر کروائی نہیں کر سکی، اگر مقدمہ درج کر لیا جاتا تو ممکنہ طور پر اس واقعے کو ہونے سے قبل ہی روکا جا سکتا تھا-