ایف سی خیبرپختونخواکے 29 ویں ریکروٹس کورس کی تقریب ، وزیرداخلہ نے ایف سی کے کردار پر کیا کہا
باغی ٹی وی : ایف سی خیبرپختونخواکے 29 ویں ریکروٹس کورس کی سالانہ پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی .پاسنگ آوٹ کی تقریب سکاوٹس ٹرینگ اکیڈمی میر علی ،شمالی وزیرستان میں منعقد ہوئی،وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ، تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا .
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاس ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی.قیام امن میں فرنٹیئر کورساوتھ کا کردار انتہائی اہم ہے. وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک افواج نے لازوال قربانیاں دی ہیں
وزیرداخلہ شیخ رشید اچانک اہم مشن پربذریعہ ہیلی کاپٹرجنوبی وزیرستان پہنچ گئے