خیبر پی کےمیں مزید تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

0
38

خیبر پی کےمیں مزید تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا میں صوبے کے مزید 4 اضلاع میں کل سے سکول کھولنے کی ہدایت کردی گئی .ایبٹ آباد، لوئر دیر، باجوڑ اور مانسہرہ میں سکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا .

محکمہ تعلیم کے مطابق 5اضلاع میں 31 اپریل سے ہی تعلیمی سلسلہ بحال کر دیا گیا تھا. اب تک صوبے کے 30 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں،

این سی او سی کا کہناہے کہ کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔

کچھ روز قبل این سی او سی نے اعلان کیا تھا کہ ایسے علاقے جہاں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے وہاں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 52 ہزار427 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار629 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 3.10 فی صد رہی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 265 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ32 ہزار 140 ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور اب 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا ئی جا رہی ہے-

Leave a reply