بحریہ ٹاؤن میں مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا

0
48

کراچی کی سپر ہائی وے پر قائم بحریہ ٹائون میں مظاہرین نے حملہ کرتے ہوئے مرکزی گیت ،دکانوں اور گاڑیاں کو آگ لگا دی۔پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں کا سامان جل گیا ہے۔مظاہرین نے اتوارکی صبح سے ہی دھرنا دے رکھا تھا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس صبح سے ہی سوسائٹی میں تعینات تھی۔
مظاہرین گیٹ پر لگے کنٹینرز کو عبور کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ اس دوران مظاہرین نے دکانوں، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی جبکہ اے ٹی ایم مشینوں کو توڑ کر رقم بھی نکال لی گئی۔پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ کچھ مظاہرین کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔مظاہرین گزشتہ روز سے بحریہ ٹائون کے باہر موجود تھے۔ مظاہرین نے کہا تھا کہ اگر انکے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو سوسائٹی کے اندر داخل ہوجائیں گے۔دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

Leave a reply