پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی سے متعلق بیان سامنے آیا۔
بحریہ ٹاؤن میں قیامت کا منظر ہے اور سندھ حکومت منظر سے غائب ہے۔جن افراد کا تمام تر معاملے میں مالی نقصان ہوا ہے سندھ حکومت اس کا ازالہ پورا کرے۔
سندھ حکومت اور آئی جی امن قائم کرنے کے بجائے بل میں چھپنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں بحریہ میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
بحریہ ٹاؤن میں مظاہرین کے تحفظات و مسائل کا خاتمہ کرنا انتظامیہ اور سرکار کا کام ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ ایک ہی تھالی کے بینگن ہیں۔
مظاہرین کے مسائل کو سنا جائے اور اس کا حل نکالا جائے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی پر چیف جسٹس فوری سوموٹو لیں۔