سندھ پولیس میں گزشتہ 09 روز کے دوران کورونا کے 26 کیسز مثبت آئے ۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6483 ہوگئی ،کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 26 پولیس افسران وجوان شہید ہوئے،ذیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 29 ہے،ابتک 6428 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں،کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں،کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں
Shares: