کراچی:ڈاکٹرعامرلیاقت کی ایکسپریس ٹی وی نے چُھٹّی کرا دی ،اطلاعات کے مطابق معروف متنازعہ اینکرڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی آج ایکسپریس ٹی وی سے چھٹی کروا دی گئی ہے ، ملازمت سے ہاتھ دھونے کی وجوہات بھی بڑی شرمناک بتائی جارہی ہیں
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعامرلیاقت حسین جوکہ اپنے آپ کوایک مذہبی ، سیاسی اورصحافی کی خوبیوں سے مزین کرتے ہیں آج ایک بہت بڑے حادثے کاشکارہوگئے ہیں
ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کوایکسپریس ٹی وی نے ان کے شو کے دوران متنازعہ بیانات دینے اور ان کی اعلی عہدوں سے بالاتر ہو جانے کی تاریخ ، جو اکثر اخلاقیات کی حدود کو عبور کرتی ہے کی وجہ سے چھٹی کروا دی ہے
دوسری طرف ڈاکٹرعامرلیاقت کی فطرت سے واقف لوگوں کا کہا ہے کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کی چھٹی کوئی سرپرائز یا ان ہونی خبرنہیں بلکہ عامرلیاقت کی لیاقتوں کی وجہ سے یہی توقع کی جارہی تھی
ڈاکٹرعامرلیاقت کی چھٹیی توگئی مگراس کی تصدیق بھی بہت جلد ہوجائے گی ،کیونکہ ایسی بات چھپی نہیں رہتی
دوسری طرف ڈاکٹرعامرلیاقت کی تیسری بیوی ہانیہ نے عامرلیاقت حسین پرسنگین الزامات لگائے تھےاورپھرایکسپریس ٹی وی انتظامیہ سے یہ درخواست کی تھی کہ وہ ڈاکٹرعامرلیاقت کو نوکری سے فارغ کردے کیوں کہ ڈاکٹرعامرلیاقت میں لیاقت نام کی کوئی چیز نہیں ہے