لاہور: وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ 24 لاکھ 41 ہزار؟جھوٹ پھیلانے والے بے نقاب ہوگئے،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہو رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو 24 لاکھ 41 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملے گی، یہاں بتاتے چلیں کہ یہ خبر جعلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں جسے دیکھا جا سکتا ہے کہ اے میرے مزدورو، کلرکو، استادو، وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ آٹھ لاکھ نہیں ہے،بجٹ دستاویزات کے مطابق ان کی تنخواہ 24 لاکھ 41ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے(جو سابق دور میں غالباً دو لاکھ تھی) ۔

 

وائرل ہونے والی خبر میں لکھا ہے کہ قومی اخبارات کے مطابق وزیراعظم کے دفتر کے اخراجات بھی 18 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوماہانہ تنخواہ 2 لاکھ ساڑھے تین ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔ اس کے لیے وفاقی بجٹ میں رقم مختص کر دی گئی۔

دوسری طرف جہاں ایک طرف سوشل میڈیا پریہ غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہاں اس حوالے سے سخت موقف بھی اپنایا گیا ہے ، اکثرصارفین نے تو یہ لکھ دیا ہے کہ "عمران خان کی مخالفت میں قوم کوجھوٹ،فریب اورغلط بیانی کی تربیت:وزیراعظم کی تنخواہ 24 لاکھ؟”

Shares: