مارگلہ کے بعد پھر سے اہم جنگلات کو آگ لگ گئی

مارگلہ کے بعد پھر سے اہم جنگلات کو آگ لگ گئی

باغی ٹی وی :لوئرچترال کےجنگلات کوآگ لگ گئی، آگ نےسوایکٹرسےزائددرختوں کواپنی لپیٹ میں لیاہواہے، محکمہ جنگلات کے مطابق آگ کےشعلوں سےقیمتی دیوداراورچلغوزےکےدرختوں کونقصان پہنچا۔ تیزآگ کی وجہ سےجنگلی حیات کوبھی نقصان پہنچنےکاخدشہ ہے ۔

ریسکیو اور محکمہ جنگلات کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے ۔ اس سے قبل اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑوں کے جنگلات میں آگ لگی تھی جو کئ دن جاری رہی جس پر کافی کوشش کے بعد قابو پایا گیا۔

ان جنگلات میں آگ بارے میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان ایک تحقیاتی رپورٹ پیش کی تھی ۔ سینیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان خود مارگلہ کی پہاڑیوں‌پرپہنچ کر آنکھوں دیکھا حال بیان کیا تھا

ان کے مطابق یہ آگی حادثاتی طورپر نہیں لگی بلکہ لگائی گئی ہے ، یہاں‌ بڑا ٹمبرمافیا ہے جوقیمتی لکڑیوں کوچراچرا کرمارکیٹوں میں بھاری قیمتوں پرفروخت کرتا ہے

یہ مافیا اتنا طاقتور ہے کہ اگرپولیس ان کے خلاف کارروائی کا ارادہ کرتی ہے توان کوبچانے کے لیے طاقتورسیاستدان ممبران اسمبلی پہلے پولیس اسٹیشن پہنچ جاتے ہیں اوریہ سلسلہ آج کا نہیں بلکہ کئی سالوں‌سے چلا آرہا ہے

مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ ان درختوں کوآگ لگائی گئی ہے اورآگ بھی مختلف مقامات پرلگائی گئی ، اگریہ حادثاتی ہوتی توپھرایک طرف سے لگ کرآگے بڑھتی جاتی لیکن یہاں تومعاملہ ہی کچھ اور ہے ،

مارگلہ کی پہاڑیوں پرقیمتی لکڑی کوٹھکانےلگانےکےجدید بہانے:پولیس خاموش:اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

Comments are closed.