اسلام آباد میں ژالہ باری سے گاڑیوں کا پہنچا نقصان
باغی ٹی وی :اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی . اولے پڑے سے کافی نقصان ہوا ، ان اولوں سے کھڑی گاڑیوں کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئیں. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ لاہور، شکرگڑھ، سیالکوٹ، سوات اور آزاد کشمیر سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
بارکھان اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ادھر کوہلو میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی ہوئی۔
کوہلو میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی ہوئی-








