لاہور:اپوزیشن کو بڑا دھچکا:ش لیگ،ن لیگ اورپی پی ممبران اسمبلی عثمان بزدارسے مل گئے:بجٹ پاس کروانے کاعہد ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے بجٹ سے قبل نون لیگ اور پی پی کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی کے بعد اپوزیشن ارکان سے ملاقاتیں شروع کردیں ہیں، عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے آج ملاقات کی،
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات
وزیراعلی سے ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی، رئیس نبیل احمد،عنضفر عباس اور اظہر عباس چانڈیا شامل تھے pic.twitter.com/2daeMzrXxD
— . (@CMPunjabPK) June 13, 2021
وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی، رئیس نبیل احمد، غضنفر عباس ، اظہر عباس چانڈیا ، سید عباس علی شاہ، طاہربشیر چیمہ، یونس انصاری اور مسعود مجید شامل تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئےکھلےہیں، صوبےکی تاریخ میں ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیاجارہاہے، تعلیم،صحت،زراعت، انفراسٹرکچر کےلئےزیادہ فنڈز مختص کیےجائیں گے اور ہرضلع کےلیے علیحدہ ترقیاتی پیکیج بنایاگیاہے، کسی ضلع کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کا 26سو ارب سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، بجٹ ٹیکس فری ہوگا جب کہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 560 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔








