تھرپارکر:تھرپارکر سول اسپتال میں رقص و سرور کی محفل:ڈاکٹرز کے رقص پر نوٹ نچھاور:لوگ سوال پوچھنے پرمجبور،اطلاعات کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر کے سول اسپتال میں رکس و سرور کی محفل سے مریض پریشان دکھائی دے رہیں ،

ذرائع کے مطابق اسی ویڈیو میں پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اسمبلی بھی محفل میں شریک، ڈاکٹرز کے رقص پر نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ، یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ دوسرے شرکا کو بھی رقص کرنے پرمجبورکرتے رہے

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں پی پی ارکان اسمبلی مہیش کمارملانی اور فقیر شیر حمد بلانی بھی شریک تھے جبکہ ڈاکٹرز اور اسٹاف بھی موسیقی پر رقص اور نوٹ نچھاور کرتے رہے

دوسری طرف اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سندھ حکومت پرسخت تنقید کی جارہی ہے کہ ایسے خوشیاں منائی جارہی ہیں کہ شاید کہ    سندھ میں نظام صحت عالمی معیارکا ہوگیا ہے ،

 

 

یہ بھی کہا جارہا ہےکہ جہاں ہسپتالوں میں کُتؑے بلؑیاں راج کرتی ہوں وہاں اس قسم کی محفلیں ساجنے والوں کوشرم آنے چاہیے

Shares: