ضلع وہاڑی کی تمام تنظیمیں مکمل کردی جائیں گی، رانا ثناءاللہ کا دعوی
بورےوالاملاقات میں وہاڑی سے لیگی رہنما حاجی محمد اسلم وکیل ۔چوہدری محمد امین۔ بورےوالا سے سٹی صدر یوتھ ونگ رضوان سلیمی ۔سینئر نائب صدر یوتھ ونگ ڈاکٹر طلحہ پرویز ۔ رائے محمد ساجد ۔ڈاکٹر عبدالغفار ملک و دیگر شامل تھے۔ملاقات میں رانا ثناءاللہ سے ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں بلخصوص بورےوالا کے تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں رانا ثناءاللہ نے اس بات کی یقین دہانی دلاتے ہوے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد مرکز اور مقامی قیادت سے مشاورت کے بعد ضلع وہاڑی کی تمام تنظیمیں مکمل کردی جائیں گی اور مشکل وقت میں پارٹی پرچم بلند رکھنے و ڈکٹیٹر شپ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے لیگی کار کنان کو ترجیح دی جاے گی۔ورکر پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا ۔
رضوان سلیمی بورےوالا