سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا،صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے کتنی رقم مختص کی گئی فیصلہ ہو گیا

0
39

سندھ کا بجٹ کل15 جون کوپیش کیا جائے گا ، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 22-2021 کے لئے سندھ کابجٹ کل15 جون کوپیش کیا جائے گا، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ بجٹ کا مجموعی حجم 13ہزار ارب روپےسے زائد متوقع ہے۔
بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے 222ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے جبکہ گریڈ ایک تا 15 کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مزدور کی کم ازکم اجرت 25ہزار روپے مقرر کیےجانے کی تجویز ہے جبکہ سندھ کے بجٹ میں کراچی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج بھی شامل ہیں۔

کراچی کی 10سے زائد میگا اسکیمز پر 22ارب روپے مختص کرنے اور مجموعی ترقیاتی بجٹ کا55فیصد تعلیم صحت،زراعت،امن عامہ کے لئے رکھنےکی تجویز دی گئی ہے جبکہ پولیس میں بھرتیوں،الاؤنسز میں اضافے کا اعلان متوقع ہے.

Leave a reply