کشمیر ی چکن
وقت :50 سے 60 منٹ
4 سے 5 افرادکے لئے
اجزائے ترکیبی مقدار
پورا چکن 	  	                               ایک کلو
تیل 	  	                                      1کپ
دہی 	  	                                      2کپ
پیاز (قتلے) 	  	                      1کپ
ٹماٹر (گرائنڈ کے ہوئے) 	 	      1½کپ
نمک 	 	                                       حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 	  	                      1کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 	  	                              1چائے کا چمچ
زیرہ 	  	                                      1چائے کا چمچ
موٹی کالی مرچ 	  	                      1کھانے کا چمچ
سبز الائچی 	  	                       2عدد
تیزپات 	  	                               1عدد
لونگ 	  	                               4 عدد
خشک خوبانی(بغیر بیج کے) 	 	       8عدد
بادام 	  	                                       4کھانے کے چمچ
پستہ 	 	                                       2کھانے کے چمچ
سجاوٹ کے لئے :
کشمش بھگوئے ہوئے 	 	                ¼کپ
طریقہ کار:
چکن کو 8سے 16 ٹکڑو ں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کریں اور پیا ز کو ہلکا براؤن کرکے تیل سے نکال دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ اسی گھی میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ اب چکن شامل کرکے چکن کے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کرکے 5سے 10منٹ تک مزید پکائیں۔ ایک پیالے میں دہی اورفرائی کی ہوئی پیاز ڈالیں اور چکن میں شامل کرکے اچھی طرح جذب ہونے تک پکائیں۔ 2کپ پانی شامل کرکے 15سے20منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چکن نرم ہو گھی چھوڑ دے۔ گرم پانی میں خوبانی، بادام اور پستے کو کچھ گھنٹوں کے لئے بھگو دیں باداموں کا چھلکا اتار لیں۔ اب خوبانی، بادام اور پستے چکن میں شامل کردیں۔ 5سے 6منٹ تک بھون کر مکمل کرلیں۔ بھگوئی ہوئی کشمش سے سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ گر م گرم پیش کریں۔








