فاسٹ باؤلر حسن علی کا مسئلہ حل

باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا گھریلومسئلہ حل جس کےبعد وہ پی ایس ایل حصہ بن سکیں‌گے۔ دوسری جانب قومی باؤلر آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ نہ جیت سکے .

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آج ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی گئی کہ حسن علی ٹیم کی جانب سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلیں گے۔
پریس ریلیز کے مطابق حسن علی نے بتایا کہ ان کا خاندان ایک نجی مسئلے سے دوچار تھا، جسے میری بیوی نے اپنی ذہانت کے بل بوتے پر حل کرلیا ہے، میری بیوی نے مجھے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گی، وہ چاہتی ہیں کہ میں اپنی کرکٹ اور کیریئر پر توجہ دوں ۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں میرا بھرپور ساتھ دینے پر اپنی بیوی کو سیلیوٹ کرتا ہوں، اس کی مشاورت کے بعد میں نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Shares: