زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو وزیر اعظم نے اعزاز سے نواز دیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو خاص اعزاز سے نوازا.

ہیڈ کانسٹیبل قیصرشکیل کی دوران ڈیوٹی زخمی ہونے کے باوجود ذمہ داریاں اداکرنے پرحوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس کو اعزاز بخش دیا ،وزیراعظم نےپولیس اہلکارقیصرشکیل کووزیراعظم ہاوَس بلاکرشاباش دی،قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور 2 دن آرام کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے.


فرض شناسی کی اس عمدہ مثال پر وزیراعظم کاپولیس اہلکار کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے ، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ قیصر شکیل کی فرض شناسی دیگر سرکاری اہلکاروں کیلئے بھی قابل تقلید مثال ہے ،

Shares: