خانیوال :انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز خانیوال میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او نے کیمپ کا معائنہ کیا او ربلڈ ڈونیٹ کرنیوالے پولیس ملازمین کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید‘انسپکٹرمہر سعید احمد ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔

ڈی پی ادمحمدعلی وسیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے خون کا عطیہ دے کر ایک مثال قائم کی ہے عوام بالخصوص نوجوان نسل آگے بڑھے اور اپنے خون کا عطیہ دے تاکہ تھیلیسیمیا کے بچوں کی زندگیوں کو برقرار کھا جا سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ تھیلیسیمیا کے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے علاج معالجے میں معاونت فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے مصیبت کی اس گھڑی میں تھیلیسمیا سے متاثرہ معصوم بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس ملازمین کی جانب سے 25سے زائدخون کے بلڈ بیگ عطیات کیے گئے۔شہریوں کی جانب سے محکمہ پولیس کے اس اقدام کو سراہا گیا۔شہریو ں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ قابل ستائش عمل اور انسانیت کی خدمت ہے۔

بعدازاں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے پولیس لائن کا وزٹ کے دوران صفائی ستھرائی‘زیرتعمیرمنصوبہ جات سمیت دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اورمتعلقہ افسران کو مناسب ہدایات دیتے ہوئے کا م کو شفافیت اورجلدازجلدمکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

Shares: