فضائی کمپنی ایمریٹس کو بھاری نقصان ، تفصیلات منطر عام پر

0
58

فضائی کمپنی ایمریٹس کو بھاری نقصان تفصیلات منطر عام پر

باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں نے پابندیاں عائد کر دی تھیں جس کے باعث ایئر لائن کمپنیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑاان میں سب سے بڑا نام ” ایمریٹس “ کا بھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی ایئر لائن ایمریٹس نے اپنے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کورونا وائرس کے باعث 5.5 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ ا ہے اور ان کی کمائی میں 66 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔

تیس سالوں میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایمریٹس ایئر لائنز نے منافع نہ کمایا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کس طرح ایوی ایشن انڈسٹری کو ڈرامائی انداز میں نقصانات اٹھانے پڑے ہیں ۔دبئی کی ایئر لائن کا کہناتھا کہ ان کی آمدنی میں 8.4 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ آپریٹنگ اخراجات میں 46 فیصد کمی آئی ہے ۔
ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انہیں مسافروں اور کارگو کی صلاحیت میں 58 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گزشتہ سال ایمریٹس نے 288 ملین ڈالر کا منافع کمایا تھا ۔

ایئر لائن نے پچھلے سالے 6.6 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی جو کہ اس سے گزشتہ سال سے 90 فیصد کم ہے ۔ایمریٹس گروپ جو کہ ایئر پورٹس پر دناٹا ٹریولز اور گراونڈ سروسز بھی فراہم کرتاہے انہیں 6بلین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ایئر لائن کو اپنے تمام مسافر طیارے تقریبا آٹھ ہفتوں کیلئے گرونڈ کرنے پڑے تھے ۔

ادھر دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کو نقصان اٹھانا پرا صرف ٹکٹوں کی مد میں اوسطاً ایک سیٹ کا چھ ماہ کا نقصان نو کروڑ روپے کے لگ بھگ ہو ا۔ یورپ اور برطانیہ کے لیے پی آئی اے بوئنگ 777 استعمال کرتا ہے، جس میں 35 بزنس کلاس اور 358 اکانومی کلاس کی نشستیں ہوتی ہیں۔ اس لحاظ سے چھ ماہ کے لیے اکانومی کلاس کی 171840 نشستوں کا تخمینہ 15 ارب 46 کروڑ 56 لاکھ روپے کے لگ بھگ بنتا ہے جبکہ بزنس کلاس کی چھ ماہ کی 16800 نشستوں کا سوا چار ارب کے لگ بھگ ہے اور یہ کل ملا کر اندازا 19 ارب 66 کروڑ 56 لاکھ روپے بنتا ہے

Leave a reply