مولانا فضل الرحمان سے بلاول کے بارے پوچھا گیا تو کیا کہا
باغی ٹی وی :مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کی ابتدا میں شدت بھی ہوتی ہے،مزاحمت بھی تحریک کا ایک حصہ ہوتی ہے،پارٹی میں اختلاف رائے ہوتو وہ تصادم کی بات نہیں ہوتی ،وہ مشاورت کا عمل ہوتا ہے،
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاسی طور پر آگے بڑھنا ہوتا ہے،ہمیں دھاندلی کی حکومت قبول نہیں ہے،ہم نے اپنے گلے شکوے خفیہ نہیں رکھے ہوئے، میں بہت سنجیدہ سیاست کرتا ہوں،2018میں جو کچھ ہوا اسے کسی جماعت نے برداشت نہیں کیا،
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا، جب تمام پارٹیاں ایک پیج پر نہیں تھیں تب بھی اکیلا لڑ رہا تھا،پیپلزپارٹی جمہوریت کے سہارے زندگی گزار رہی ہے، پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے،