کرپشن کا الزام ثابت نہ ہونے پرسابق فوڈ کنٹرولر باعزت بری.

0
71

کوئٹہ انٹی کرپشن کورٹ کی جج میڈم ارم نیازی کی عدالت نے کرپشن کا الزام ثابت نہ ہونے پر محکمہ فوڈ پنجگور کے سابق اسسٹنٹ کنٹرولر قادر داد کو باعزت بری کرنے کا حکم دیا قادر داد محکمہ فوڈ میں بطور اسسٹنٹ کنٹرولر پنجگور تعنات تھے جسکی ریٹائر منٹ کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا سماعت کے بعد عدالت نے ملزم قادر داد کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم دیا قادر داد کی جانب سے کیس کی پیروی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کی.

Leave a reply