پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم کون سی؟

اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

باغی ٹی وی : پی ایس ایل میں اس وقت اگلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل سیزن سکس کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ 6 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ پہلی ٹیم جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے

پی ایس ایل کے حالیہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ آٹھ میچز میں بارہ پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر ہے، پشاور زلمی دوسرے ، لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر ہے، دونوں ٹیمیں بھی 8، 8 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں کے 10، دس پوائنٹس ہیں۔


ملتان سلطانز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

Comments are closed.