شہباز شریف نے آج پھر تقریر شروع کی تو حکومتی ارکان نے کیا رد عمل کیا

0
42

شہباز شریف نے آج پھر تقریر شروع کی تو حکومتی ارکان نے کیا رد عمل کیا

باغی ٹی وی : اسپیکراسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا.اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام نے منتخب کرکے ایوان میں بھیجا،عوام نے ہم سے امید لگا کر قانون سازی کے لیے اسمبلی بھیجا،بدقسمتی گزشتہ 5دن سے ایوان میں جوہوا وہ سب نے دیکھا،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایوان میں بجٹ تقریر کےدوران جو ہوا افسوسناک ہے، قومی اسمبلی اجلاس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں ، صدق دل سے کہہ رہا ہوں پاکستان کواس کا کھویا مقام دینے کےلیے ایوان آئے ہیں،اپوزیشن کا فیصلہ تھا ایوان میں دونوں طرف سے تقاریر سنیں گے ،بدقسمتی سے حالیہ دنوں جوقانون سازی ہوئی وہ آئین کے خلاف ہے،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانون سازی پر نظرثانی کےلیے اسپیکر سے اپیل کرتاہو ں،اسپیکر اسدقیصر کی قانو ن سازی پر نظرثانی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی . گزشتہ دنوں شورغل میں میری باتیں نہیں سنی گئیں جن کوآج مختصرا بیان کرو ں گا،شہباز شریف کی تقریر کے دوران بیشتر وزرا ایوان سے باہر چلے گئے،

وزیراعظم ایوان میں موجود نہیں یقین ہے ان تک میری باتیں پہنچ جائیں گی . ملک میں 3سالوں میں جوکچھ ہوا وہ سب نے دیکھ لیا،ہم نے حکومت حوالے کی تو جی ڈی پی کیاتھی اور آج کیاہے.بجٹ عوام دوست نہیں ،عوام دشمن ہے ، بجٹ سے متعلق لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ اس بجٹ میں ایک کروڑ نوکریا ں کہاں ہیں،.

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 3سال ہوگئے ،نوازشریف دور کےمنصوبوں کی تکمیل پر فیتے کاٹے جارہےہیں ،ریاست مدینہ میں کوئی رات کو بھوکا نہیں سوتا تھا،یہاں تو مہنگائی کی شرح آسمان کو چھورہی ہے،مہنگائی ،غربت ،بےروزگاری اور مسائل میں اگر نئے پاکستان کی بات ہوتی ہےتو حیرت ہے،گزشتہ حکمران ٹوٹے پوٹے معیشت میں ہی ملک کوآگے لے گئے،

بدترین صورتحال دیکھ کر ہم واپس پرانے پاکستان پر آتے ہیں،آج صوبوں اور وفاق میں اتفاق نہیں .اس مہنگائی میں غریب کس کے ہاتھ پر اپنا لہوتلاش کرے گا،

Leave a reply