پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 30 اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید30 اموات ہوئی ہیں-
Statistics 21 June 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 34,754
Positive Cases: 907
Positivity % : 2.60%
Deaths : 30— NFRCC (@NFRCCofficial) June 21, 2021
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 34 ہزار 754 نئے ٹیسٹ کئے گئے907 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.60 فی صد رہی۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ 49 ہزار 175 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں کورونا کو شکست دیکر صحت مند ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار148 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 829 مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوئے-
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 95 نئے کیسز سامنے آئے ، لاہور 43، ننکانہ ایک ، شیخوپورہ ایک ،حافظ آباد 2، راولپنڈی 15 اور چکوال میں 4 ، سیالکوٹ 2، ملتان 5 اور خانیوال میں 3 ، فیصل آباد 3، چنیوٹ 1 اور رحیم یار خان میں 4، ساہیوال 3 اور پاکپتن میں کوروناکا 2 کیس سامنے آیا ہے-