جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیرشیخ الحدیث مولانا نورالحق نے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج ودکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی ناگہانی موت نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے،مرحوم عثمان کاکڑ جہد مسلسل اور حق گوئی کی داستان تھے،وہ ایک با اصول اور باکردار شخص تھے،جمہوریت اور آئین کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، جمہوریت کیلئے اور بلوچستان کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھانے پر ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی زندگی نظریاتی جدوجہدپر یقین رکھنے لے کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے، ہم سینیٹر عثمان خان کاکڑکے اہل خانہ سمیت تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے،جے یو آئی ضلع جنوبی کے جملہ کارکن اور عہدیداران غم کی اس گھڑی میں سوگوارخاندان اور قائدین وکارکنان پختون خواہ میپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

Shares: