امریکہ سن لے،بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے،نو منتخب ایرانی صدر

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے صدر منتخب ہونے کے بعد پالیسی بیان دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

ابراہیم رئیسی نے ایران کا صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا نے جوہری معاہدے 2015 کی خلاف ورزی کی جبکہ یورپی یونین بھی وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہی امریکا ایران پر عائد تمام امریکی پابندیاں اٹھانےکاپابند ہے، خارجہ پالیسی جوہری معاہدے تک محدود نہیں ہوگی، ایرانی عوام کی امنگوں کو جوہری ڈیل سے نہیں جوڑ سکتے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کے شعبے میں دنیا کو جاننا ہوگا کہ صدراتی الیکشن میں ایرانی عوام کی شاندار شرکت کی وجہ سے اب صورتحال بدل گئی ہے اور دنیا کو نئی صورتحال کا سامنا ہے۔ دنیا کو جاننا ہوگا کہ ایرانی عوام کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو شکست کا سامنا ہوا ہے؛ لہذا ان کو اپنی اس پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔ہماری قوم نے دباؤ کے سامنے مزاحمت کرنے کا مظاہرہ کیا تو دنیا کو جاننا ہوگا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا آغاز جوہری معاہدے سے نہیں ہوگا اور اس پر تک بھی محدود نہیں رہی گی۔ ہم دنیا کے سارے ممالک سے تعاون کو اپنی خارجہ پالیسی کا ایک متوازن اصول کے طور پر سمجھتے ہیں۔

نو منتخب ایرانی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ جوبائیڈن سے ملاقات نہیں کریں گے، ایک سوال کے جواب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ کیوں باییڈن کی حکومت اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کرتی ہے؟ میرا امریکی حکومت کا سنجیدہ مشورہ یہ ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے وعدوں پر عمل کرے اور ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھائے۔ ایرانی قوم کی جوہری معاہدے سے اچھی یادیں نہیں ہے اور اس کی وجہ بھی امریکی وعدہ خلافی ہے ہم اس بات پر زوردیتے ہیں کہ امریکہ پوری شفافیت سے اپنے وعدوں کو نبھائیں۔

نو منتخب ایرانی صدر کی پریس کانفرنس میں چار سو کے قریب صحافیوں نے شرکت کی

Leave a reply