ڈی جی صاحب ! اس کیس میں آپ پربھی دباؤ آئے گا، چیف جسٹس

0
45
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوریحق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

ڈی جی صاحب ! اس کیس میں آپ پربھی دباؤ آئے گا، چیف جسٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹھیکیدار کو عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

دوران سماعت عدالت نے عدم پیشی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی فیصل آباد کل وضاحت پیش کریں، ثابت ہوگیا ڈی سی فیصل آباد سیاسی دباو کے تحت کام کررہے ہیں،ڈی سی فیصل آبا دنااہل اورغیرذمہ دارہیں، کیوں نہ ڈی سی کیخلاف ریمارکس کوسروس بک کا حصہ بنا دیا جائے۔

دوران سماعت ڈی جی اینٹی کرپشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں سی اینڈ ڈبلیو میں کتنے بڑے سکینڈل پڑے ہیں، یہ کیس توویسے ہی عدالت کے سامنے آ گیااورتحقیق کرا لی، ثابت ہوگیا وہاں کے سیاسی لوگ کیس کی مخالفت کررہے ہیں، ڈی جی صاحب !اس کیس میں آپ پربھی دباؤ آئے گا، آپ انکوائری کرسکتے ہیں توٹھیک ورنہ جواب دے دیں۔

بڑے گھر رکھنے پر مالکان کو ٹیکس کے نوٹسز،لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

مزارات پر جانے والوں کو لاہور ہائیکورٹ نے سنائی خوشخبری

مزارات پر اکٹھا ہونے والا چندہ کہاں خرچ ہوتا ہے؟ چیف جسٹس

26 کروڑ کا نقصان برداشت کر لیا،مزید نہیں، پنجاب میں مزارات کھولنے کا فیصلہ

Leave a reply