اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے کلبھوشن سے متعلق بل کی مخالفت کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بل کی مخالفت کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے

بھارتی جاسوس کلبھوشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک شخص کے لیے چور دروازے سے اندھیرے میں آرڈیننس تیار کیا گیا، اس شخص نے اس آرڈیننس کا فائدہ ہی نہیں لیا اب حکومت وہ بل پارلیمان میں لارہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس بل کی مخالفت میں ووٹ دے گی، کلبھوشن سے متعلق بل پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، اسے این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر ہم نے بہت سبق سیکھیں ہیں، افغانستان سے متعلق آج کے فیصلوں کے تیس برس تک نتائج بھگتیں گے، کیا ڈیل ہوئی ہے پارلیمان کو آگاہ کیا جائے۔

Shares: