سندھ میں گیس بحران آئین کی خلاف ورزی،شیری رحمان نے کیا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سندھ میں گیس بحران پر کہا ہے کہ ملکی گیس کی 65-70 فیصد پیداوار کے باوجود بھی سندھ اس سے محروم ہے،
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے مطابق گیس پیداور والے صوبے کو پاکستان کے دوسرے حصوں پر فوقیت حاصل ہوگی،آئین کے مطابق گیس پیدا کرنے والے صوبے میں گیس کی فراہمی سب سے پہلے یقینی بنائی جائے گی، سندھ میں گیس فراہمی بند کر کے آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی، ٹیکسٹائل کی مجموعی ایکسپورٹ میں کراچی کی ٹیکسٹائل کا 52 فیصد حصہ ہے، گیس کا بحران نہ صرف ملازمتوں کو بلکہ محصولات کو بھی متاثر کرے گا، پیپلز پارٹی گیس بندش کو مسترد کرتی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو فوری طور پر سندھ میں گیس کی فراہمی کو بحال کرے،
سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں صنعتوں کوگیس کی بندش تشویشناک عمل ہے۔ملک کی معاشی رگ کاٹی جا رہی ہے، صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل ہیں. ملک میں گرمی میں بھی گیس کا مصنوعی بحران پیدا کردیا گیا، صنعتوں کو گیس کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے،سندھ حکومت صنعتکاروں اور مزدوروں کے ساتھ مل کر احتجاج کی کال دیگی، نے کراچی کے صنعتکاروں کی مشکلات بڑھا دیں، ایکسپورٹرز ہوں یا مقامی مارکیٹ کے لیے اشیا تیار کرنے والے، گیس کی بندش نےشہر میں فیکٹریوں کا پیداواری عمل بری طرح متاثر کردیا ہے،
قبل ازیں گزشتہ روز بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تعجب کی بات ہے کہ پورے ملک میں صرف کراچی کے صنعت کاروں کے لئے گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے، سندھ کی تمام 14 گیس فیلڈز میں بحالی کا کام ایک ساتھ شروع کرنے کے مبینہ دعوے کے بعد کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کی گئی، عمران خان نے کراچی کی صنعتوں کے لئے گیس کی فراہمی بند کرکے نہ صرف ملکی برآمدات بلکہ صنعت کاروں کی ساکھ کو بھی داؤ پر لگادیا، آئینی طور پر سوئی گیس پیدا کرنے والے بلوچستان اور سندھ کا پہلا حق ہے کہ وہاں سب سے پہلے گیس فراہم کی جائے،ایک جانب عمران خان کی ہدایت پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی روک دی اور دوسری جانب ادارے سے ملازمین کو بغیر وجہ اور نوٹس نکالا جارہا ہے،عمران خان منظم طریقے سے پاکستانی معیشت اور ریاستی اداروں کو تباہ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں،
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا
لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت
خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار
واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں
پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل