پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کوغمگین کردینے والی خبرآگئی

0
33

دُبئی:پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کوغمگین کردینے والی خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے دبئی مسافر پروازوں کی آمد پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت نے پاکستان سے مسافر پروازوں کی آمد پر عائد پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کی ہے، تاہم اب امارات کی سب سے بڑی ائیرلائن ایمرٹس کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان سے مسافر پروازوں کی دبئی آمد پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ائیرلائن پاکستان سے دبئی کیلئے اپنی مسافر پروازیں 6 جولائی تک معطل رکھے گی،

تاہم اب ہفتے کے روز ٹوئٹر پر ایک پاکستانی شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ائیرلائن حکام کی جانب سے جواب دیا گیا کہ نہیں معلوم کہ پاکستان سے مسافر پروازوں کی دبئی آمد کی اجازت کب دی جائے گی، لہذا ایمرٹس کا پاکستان سے دبئی کیلئے کمرشل پروازوں کا آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل رہے گا۔

ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ وہ افراد جنہوں ے گزشتہ 14 روز کے دوران پاکستان کا سفر کیا ہو، انہیں ایمرٹس کی پرواز کے ذریعے دبئی کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس پابندی سے صرف اماراتی شہری، گولڈن ویزہ ہولڈرز اور سفارتی حکام کو استثنیٰ حاصل ہو گا

Leave a reply