معروف اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ انٹرویو ز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑتے ہیں۔
باغی ٹی وی : اداکارہ صبور علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اگر کسی انٹرویو پر جاتی ہوں تو مجھے پتا ہوتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر میری والدہ کے بارے میں سوال کریں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ وہاں بلا کر والدہ کے متعلق سوال کیا جاتا ہےاسوقت وہ کیمرہ میرے منہ پر زوم کردیں گے، یہ ایسا معاملہ ہے کہ انسان حساس ہو جاتا ہے، ہم بہن بھائی بھی آپس میں اس بارے میں بات نہیں کرتے کیونکہ دِل بھر آتا ہے۔
صبور علی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑتے ہیں، سب لوگ اسی طرح کام چلا رہے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کسی اور طرح نہیں چل سکتا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئےانٹرویو میں کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا پر میرا اور سجل کا موازنہ کرتے ہیں۔ شکل و صورت ملانے کی حد تک تو ظاہر ہے بہنوں کا آپس میں موازنہ ہوتا ہی ہے لیکن لوگ بعض اوقات موازنہ کرتے کرتے اسے مقابلے میں بدل دیتے ہیں-
موازنہ تو ٹھیک لیکن جب سجل کیساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے صبور علی
سجل نے کہا موازنہ برا نہیں ہے یہ تو دنیا بھر میں ہوتا ہے مگر جب لوگ اس طرح کے کمنٹ کرتے ہیں کہ یہ زیادہ پیاری ہے یا وہ، اس کا کام ایسا ہے تو اس کا کام ویسا تو بہت عجیب لگتا ہے۔ میں کہتی ہوں کہ میری الگ شناخت ہے اور سجل کی الگ شناخت اور میرے خیال میں ہم دونوں کی اداکاری کے انداز بھی مختلف ہیں۔
صبور علی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں نہیں آنا چاہتی تھیں لیکن انہیں حالات لے آئےوہ اور سجل اتفاقاً شوبز انڈسٹری میں آئے مگر فرق صرف یہ تھا کہ سجل نے اِس کام کو بخوشی اپنایا لیکن وہ تھوڑے نخرے کر کے اس فیلڈ میں آئیں۔
صبور نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے تھوڑا عجیب لگتا ہے کیونکہ بہت سارے لوگ یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں اور اگر میں یہ کہوں کہ میں ایسا نہیں چاہتی تھی مگر مجھے یہ سب مل گیا تو تھوڑا عجیب لگتا ہے کیونکہ میں ائیروناٹیکل انجینیئر بننا چاہتی تھیں مگر اُن کے مطابق کچھ معاملات ویسے ہو نہ سکے جیسا وہ چاہ رہی تھیں۔
صبور علی کا کہنا ہے کہ شوبز میں آنے کی اُن کی حوصلہ افزائی اُن کی والدہ نے کی وہ اکثر کہا کرتی تھی کہ دیکھو سجل کتنی ترقی کر رہی ہے، میں چاہتی ہوں کہ تم بھی اسی طرح سے ترقی کرو۔ وہ نہ سپورٹ کرتیں تو میں یہاں تک کبھی نہ پہنچتی۔ تاہم میں آگے بڑھنے کے لیے محنت کر رہی ہوں۔