جموں کشمیر، بھارتی فضائیہ کے اڈے پر دھماکے ڈرون سے نہیں بلکہ "غباروں” سے کئے گئے، دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے سٹیشن پر ہونے والے ڈرون حملوں کو بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان نے بلون اٹیک یعنی غباروں کا حملہ قرار دے دیا
بی جے پی جموں کشمیر کے ترجمان بریگیڈیئر انیل گپتا نے اس حوالہ سے کہا کہ جموں ایئر فورس سٹیشن پرہونے والا حملہ ڈرون اٹیک نہیں بلکہ بلون اٹیک تھا، ڈرون کا فضائیہ کے اسٹیشن کے اندر آنا اور پکڑے نہ جانا یہ کیسے ممکن ہے، ہماری فضائیہ چوکس ہے ،دھماکے سے نقصان ہوا،لیکن اتنا زیادہ نہین جتنا ڈرون سے ہو سکتا تھا، یہ دھماکے کیسے ہوئے اور کس نے کروائے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے
بی جے پی ترجمان انیل گپتا کا مزید کہنا تھا کہ جب فضائیہ کے مرکز پر حملہ ہوا تو رات میں چاند کی روشنی تھی اور ایسا ممکن نہیں کہ ہماری فضائیئہ کو خبر نہ ہو پتہ نہ چلے، یہ بلون اٹیک یعنی غباروں کا حملہ تھا اور یہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل بھی سرحد کے نزدیک غبارے ملے تھے جن پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا ،ہو سکتا ہے ڈورن کی بجائے دشمن نے غباروں میں باردو بھیجا ہو اور فضائیہ کے مرکز پر حملہ غباروں کے ذریعے ہی کیا گیا ہو، تا ہم غبارے کس نے بھیجے اور اس میں بارور کتنا تھا، انکو کنٹرول کیسے کیا گیا اس پر تحقیقات کی ضرورت ہے
بی جے پی ترجمان نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے الزام عائد کیا اور کہا کہ ہمیں چوکنا رہنا پڑے گا، جنگ بندی کا اعلان ہونے کے باوجود پاکستان امن نہیں چاہتا،
دوسری جانب واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ٹیم نے جموں کے بھارتی فضائیہ کے اڈے کے دورہ کیا اور ہونے والے دو دھماکوں کی تحقیقات کیں، دھماکوں میں بھارتی فضاییہ کے دو جوان زخمی ہو گئے تھے جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا
بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع نے ابتدائی تحقیقات میں دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ کو ڈرون سے گرایا گیا جس سے دھماکہ ہوا لیکن ابھی بھی سرکاری طور پر اسکی تصدیق نہیں ہو سکی، این آئی اے کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے، پہلے دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا اور دوسرا دھماکہ کھلے علاقے میں ہونے کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا، البتہ بھارتی فضائیہ کے دو جوان زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق
بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران
بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟
واقعہ کے بعد جموں میں ہائی سیکورٹی والے مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور بھارتی سیکورٹی اداروں کو مزید چوکس کر دیا گیا،واقعہ کے بعد بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایچ ایس اروڑہ سے بات کی ہے
جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دھماکوں کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ، فضائیہ اور دیگر ایجنسیاں حملے کی تحقیقات کررہی ہیں ۔ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہے ۔ اس ڈرون حملے کے بعد پٹھان کوٹ ، امبالہ ، اونتی پور سمیت دیگر مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے