پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد قائم مقام ڈائریکٹر خیبر ٹیچنگ ہسپتال تعینات
پشاور ۔ 30 جولائی (اے پی پی)ایم ٹی ;200;ئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ ;200;ف گورنرز کا 59واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین بورڈ ;200;ف گورنرز ڈاکٹر فیصل سلطان نے کی ۔ دیگرممبران پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہان، ڈاکٹر محمد محسن، انجینئر جان علی ، ڈاکٹر میاں طاہرشاہ اور ڈاکٹر ندیم عالم نے بھی اجلس میں شرکت کی ،بورڈ ;200; ف گورنر ز نے اتفاقِ رائے سے موجودہ ہسپتا ل ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان کا استعفی منظور کر لیا ۔ جسکی وجہ ان کی ذاتی وجوہات تھیں اور پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد کو ایکٹنگ ہسپتال ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔ بورڈ ;200;ف گورنرز کی ہدایات کی روشنی میں ہسپتال ڈائریکٹر کی پوسٹ جلد مشتہرکیا جائے گا اور جلد ہی اس پوسٹ پر مستقل تعیناتی کی جائے گی ۔ ڈاکٹر نیک دادخان 3جنوری 2017 سے لے کر 29جولائی 2019 تک ہسپتال ڈائریکٹر رہے اور بورڈ ;200;ف گورنرز نے انکی کارکردگی کو سراہا،پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد 1986 میں ایوب میڈیکل کالج سےفارغ التحصیل ہوئے اور انھوں نے 1991 میں ;77678083; اور 1995 میں کالج ;200;ف فزیشن اینڈ سرجنز ز پاکستان سے پیڈیاٹرک میں ;70678083;کی ڈگری حاصل کی اورساتھ ہی 1992 میں پشاور یونیورسٹی سے چائیلڈ ہیلتھ ڈپلومہ کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد 1998 میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بطور سینئر رجسٹرار بھر تی ہوئے اور 2001 میں سیدو میڈیکل کالج سوات میں اسسٹنٹ پروفیسر کےعہدے پر تعینات ہوئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد 2003 میں ڈیپارٹمنٹ ;200;ف چائیلڈ ہیلتھ خیبرمیڈیکل کالج میں بھرتی ہوئے جس کے بعد 2010 میں ان کو ترقی ملی اور وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد 2016 میں پروفیسر اورچیئرمین ڈیپارٹمنٹ ;200;ف چائیلڈہیلتھ خیبر میڈیکل کالج ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال بنے ۔ مئی 2017 میں ایسوسی ایٹ ڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن برائے کلینکل اینڈ بیسک میڈیکل سائنس خیبر میڈیکل کالج تعینات ہوئے ۔ موجودہ بورڈ ;200;ف گورنر کی تعیناتی 5اکتوبر 2018 کو ہوئی جس کے بعد اب تک اتنی کم مدت میں 14ریگولر اجلاس منعقد ہوئے جس میں ادارے اور مریضوں کی بہتری کے لئےکئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ ;200;ف گورنر ز میں بہترین ماہر تعلیم ، مینجمنٹ سپیشلسٹ ، انجینئر اور اپنے شعبوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز شامل ہیں ۔ بورڈ ;200;ف گورنرز کے معززممبران باقاعدگی سے ہسپتال کے تمام پراجیکٹس کی نگرانی اور ساتھ ساتھ ہسپتال کی مینجمنٹ کی معاونت بھی کرتے ہیں ۔