پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا سندھ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان:گورنرراج کا امکان

0
42
پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا سندھ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان:گورنرراج کا امکان #Baaghi

کراچی: پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا سندھ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان:گورنرراج کا امکان ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایوان کا رکن بن کراپنے حلقے کی کوئی خدمت نہیں کر سکا، مجھے اسمبلی میں میرا کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا۔ اس لئے آج احتجاجاً صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 101 کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی آج سے غیر جمہوری ہو گئی ہے، آج ہمارے 5 ایم پی ایز کو اسمبلی کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ ایوان میں اپوزیشن کو کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سڑکوں پر ہی احتجاج کرنا ہے تو پھر ایوان کی رکنیت نہیں چاہیے، میں کل تحریری طور پر سپیکر اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔

یاد رہے کہ اسپیکرسندھ اسمبلی کی طرف سے پی ٹی آئی ممبران کو سندھ اسمبلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اوروہ کل سے اسمبلی سے باہراحتئاج کررہےہیں‌

دوسری طرف اہم حلقوں میں‌ ی خبرگردش کررہی ہے کہ ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی حلقوں میں اس وقت وزیراعظم سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس بہتر ہے کہ جس اسمبلی میں ممبراسمبلی کوجانے کی اجازت نہیں اس اسمبلی کا رہنے کا کوئی فائدہ نہیں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی ، ایم کیوایم اوردیگراتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے گورنرراج لگانے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply