ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان اور قوت ہوتی ہے ، سردار غمجن

پشاور ۔ 30 جولائی (اے پی پی)پشتو زبان کے معروف اولسی شاعر سردار غمجن نے کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان اور قوت ہوتی ہے اور جن قوموں کی ثقافت ختم ہو جاتی ہے وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کسی بھی قوم کو کمزور کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کی ثقافت پر حملہ کیا جاتا ہے، صوبے میں کلچر اکیڈمی قائم کی جا ئے جہاں پر سینئر ہنر مند نیو ٹیلنٹ کو پڑھائیں جائے اور نیو ٹیلنٹ کو سامنے لائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ انٹرٹیمنٹ کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے سپریم سٹار ارباز خان فین کلب کے بانی و مرکزی چیئر مین واجد علی اظہار،پاک سٹار انٹر ٹیمنٹ کے سی ای او فود حسین سرحدی،شاہد خان فیڈریشن کے محمد شعیب بدر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ثقافتی پروگراموں کو ضلعی ،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک توسیع دی جا ئی تاہم ثقافت کے نام پر فحاشی و عریانی برداشت نہیں کی جائے گی اور اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر پروگراموں کو سپورٹ کریں گے ۔

Shares: