کراچی:اب پاکستانی پائلٹوں کا پائلٹس لائسنس امتحانات کون غیرملکی فرم لے گی ؟ اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن پاکستان نے پائلٹس لائسنس امتحانات کو کنٹریکٹ پر دینے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔
پاکستان سول ایوی ایش ذرائع کے مطاابق پائلٹس لائسنس امتحانات کنٹریکٹ پر برطانوی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، برطانوی کمپنی کو ٹھیکے پر پائلٹس لائسنس امتحانات دینے سے امتحانی فیس کئی گنا زیادہ ہوجائے گی ۔
ذرائع کے مطابق فلائنگ سکولز نے پائلٹس لائسنس امتحانات برطانوی کپنی کو کنٹریکٹ پر دینے کی مخالفت کر دی ،
یہ بھی معلوم ہو اہے کہ پائلٹس کو فیس پاکستانی کرنسی کی جگہ برطانوی پاو¿نڈز میں ادا کرنی پڑے گی ،پائلٹس لائسنس امتحانات کیلئے سی اے اے برطانوی کمپنی کو 60 لاکھ پاونڈ ادا ئیگی کرے گی ۔ذرائع کے مطابق برطانوی کمپنی ” یو کے سی آئی “ پائلٹس لائسنس کیلئے امتحانات لے گی ۔








