حمزہ علی عباسی نے آئٹم نمبرسانگز کو خواتین کی توہین قرار دیا

0
52
حمزہ علی عباسی نے آئٹم نمبرسانگز کو خواتین کی توہین قرار دیا #Baaghi

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ہمیشہ ہی فلموں میں آئٹمز نمبر کے خلاف آواز اٹھائی ہے ان کا کہنا ہے کہ فلموں میں آئٹم نمبرز کو خواتین کی توہین قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی : حمزہ علی عباسی کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ فلموں میں آئٹمز نمبر کے خلاف آواز اٹھائی حمزہ علی اکثر اپنے انٹر ویوز میں آئٹمز نمبر کے خلاف بات کرتے دکھائی د یتے ہیں-

تاہم حال ہی میں اداکار کے دیئے گئے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف اپنی بچپن، جوانی، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق سوالات کے دلچسپ جواب دیئے ساتھ ہی انہوں نے فلموں میں آئٹم سانگزکے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا-

اداکاروں کی زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی عدنان صدیقی

حمزہ علی عباسی سے شو کی میزبان کی جانب سے فلموں کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے آئٹم نمبرز کا سہارا لینے اور اِن سے متعلق سوال پوچھا گئے سوال پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’آئٹم سانگز پر پابندی ہونی چاہیے، کم از کم پاکستان میں آئٹم سانگز بند ہونے چاہئیں، آئٹم سانگز کے گانے کے بول نہایت گندے ہوتے ہیں جو کہ صرف اُن کے خیال میں سراسر خواتین کی توہین ہے۔

حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عوام، بچے بوڑھے اتنا سیاستدانوں کو فالو نہیں کرتے ہیں جتنا فنکاروں کو فالو کرتے ہیں، اگر وہ قمیص پہنے بغیر کوئی تصویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں یا پھر اگر کوئی ٹی وی ڈرامہ کی اداکارہ آئٹم سانگ کے لیے کم کپڑے پہنے تو بچوں کے ذہنوں پر کیا اثر پڑے گا۔

میری کئی باتیں تنازعہ کی وجہ تو بنتی ہیں لیکن متنازع نہیں ہوتی یاسر حسین

Leave a reply