کابل :افغان طالبان کی فتح جاری،فتوحات کا سلسلہ بھی جاری ،اطلاعات کے مطابق قندہار وہرات صوبوں میں دشمن پر حملہ ودھماکہ، جبکہ غور وہلمند صوبوں میں درجنوں اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔
تفصیل کے مطابق صوبہ ہلمند ضلع گرشک کے رود کے علاقے میں واقع اہم یونٹ فتح، اعلی حکام اور 80 اہلکار 457 عدد اسلحہ، 2 دوربین اور 9 وائیرلیس سیٹوں سمیت نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔
رپوٹ کے مطابق بدھ کے رات صوبہ غور ضلع ساغر میں کمانڈر سلیمان 20 اہلکاروں سمیت نے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔
اطلاع کے مطابق بدھ کے رات صوبہ قندہار ضلع پنجوائی کے رود کے علاقے میں واقع چوکی میں تعینات رابط مجاہد نے دشمن پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کمانڈر تور جان 3 اہلکاروں سمیت موقع ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور رابط مجاہد ایک ہیوی مشن گن اور 2 کلاشنکوف سمیت مجاہدین تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
آمدہ رپوٹ کے مطابق منگل کے روز عصر کی وقت صوبہ ہرات ضلع گلران کے لشوک بالا، غشور اور شیخ بھلول کے علاقوں میں آپریشن کرنے والے دشمن پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے 3 ٹینک تباہ اور ان میں سوار اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔








