حریم شاہ کا دولہا کون؟ سوال پر بلاول بھی شرما گئے

0
108

حریم شاہ کا دولہا کون؟ سوال پر بلاول بھی شرما گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کی شادی کی خبروں کے بعد دولہا کی تلاش کے حوالہ سے بلاول زرداری سے بھی سوال کر لیا گیا

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پریس کانفرنس کی، بلاول سے نجی ٹی وی جیو کے رپورٹر نے سوال کیا کہ کچھ دنوں سے سندھ حکومت میں ایک دلہے کی تلاش ہے آپ کو اس معاملے کا علم ہے؟ جس کے جواب میں بلاول زرداری مسکرائے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ شوشہ ہے شوشہ، مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی باتیں لے آتے ہیں، یہ سب ایسے ہی ہے ایسی حرکتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اسی قسم کی کوئی بات ہوئی ہے‘۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کے متعلق بچھلے دنوں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ حریم شاہ نے نکاح‌کرلیا ہے اور ایسی تصاویر بھی تھیں . جس میں عروسی جوڑا پہنے ہوئے تھی اور مہندی والا ہاتھ کسی انگوٹھی والے ہاتھ میں ملا ہوا تھا . اس بعد بہت سی چہ مگوئیاں ہوئیں ،

رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

جس کو حریم شاہ نے خود واضح کردیا کہ ان کا نکاح‌ ہوچکا ہے اور ان کے میاں سندھ اسمبلی کے ممبر ہیں . یہ ان کا دوسرا نکاح‌ ہے ، پہلی بیوی سے اجازت اور رضا مندی کا سلسلہ جاری ہے .

دوسری جانب حریم شاہ کی جانب سے ابھی تک اس متنازع تصویر کے حوالے سے ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا تھا کہ میں بہت ہی صاف الفاظ میں ایک بات سب کو بولوں گی کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں اس سے پہلے الحمداللہ نہ میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا نہ میں کسی کے ساتھ ریلیشن میں تھی –

Leave a reply